بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر اپوزیشن پُرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو ہر طرح کی سہولت دیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و تشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن پُرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو  خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں، وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخ رقم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ جن جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے، ملکی مفادمیں ان کی فوراً منسوخی کا اعلان کریں۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات اس خطرناک محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.