جمعرات3؍ شعبان المعظم 1442ھ18؍مارچ 2021ء

اپوزیشن کا نیا ممکنہ مورچہ پنجاب، بلاول نے اشارہ دے دیا

حکومت کے خلاف بنے اپوزیشن کے اتحاد نے نیا ممکنہ مورچہ پنجاب  میں لگالیا، چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری  نے اشارہ دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پہلے آئےگی؟ جس کے جواب میں بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے، ان فیصلوں پر عمل ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگےاب نیا ڈرامہ سامنےلائے ہیں،۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم فیصلہ کریں گے کب عدم اعتماد ہوگا اور کہاں ہوگا، یہ ہے آپ کے پنجاب کے سوال کا جواب۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچاسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.