بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن میرے پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہے، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میرے پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہے، یہ جنگ غلامی سے آزادی کی جنگ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے  ڈی چوک پر ہونے والے  ‏احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج ہمارا کپتان عمران خان ایک جنگ لڑ رہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ بات عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست دینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.