بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپریل میں سات سو سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تشخیص

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کی ہوئی ہے، ایک دن میں مزید 40 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت610 ہیلتھ کئیرورکرز کورونا کا شکار ہیں، یکم اپریل سے اب تک 767 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فی صد مرد شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ10 دن کے اندر251 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی، رواں ماہ 7 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے، رواں ماہ 3 ڈاکٹرز،1نرس اور 3 پیرا میڈیک اسٹاف جاں بحق ہوئے۔

مجموعی طور پر 152 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والوں میں 95 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.