بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی کے چھکوں نے بین اسٹوکس کو ماضی یاد دلادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف پاکستان کے آصف علی کے چھکوں نے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کو کارلوس براتھ ویٹ کی یاد دلادی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے میچ کے بعد ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے آصف علی کیلئے وہی الفاظ دہرا دیے جو  اس وقت  بیٹنگ پر کمینٹری باکس میں موجود آئین بشپ نے کارلوس کے ہاتھوں بین اسٹوکس کی پٹائی کے وقت کہے تھے ،’ ریمیمبر دی نیم‘

اس میچ کے پانچ سال چھ ماہ بعد پاکستان کے آصف علی نے افغانستان کیخلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر میچ تمام کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم نے افغانستانی اسپن اٹیک کے خلاف کمر کس لی۔

میچ کی اس فتح پر بین اسٹوکس کو وہی الفاظ یاد آگئے اور انہوں نے ٹوئٹ کیا، ریمیمبر دی نیم آصف علی۔

ساتھ ساتھ بین اسٹوکس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کی پیشگوئی بھی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.