پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

آسٹریلین اوپن: رافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں اسپین کے رافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ دفاعی چیمپیئن امریکا کی صوفیا کینن نے میڈیسن اینگس کو ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

میلبرن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کروشیا کے ڈی جیرے کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاسل کرکے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

نڈال کی جیت کا اسکور 3-6، 4-6 اور 1-6 رہا۔

ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپیئن امریکا کی صوفیا کینن نے آسٹریلیا کی مڈیسن اینگس کے خلاف 5-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں امریکا کی جیسیکا پیگیولا نے سابق چیمپیئن وکٹوریا آرزیرینکا کو اپ سیٹس شکست دی۔ جیسیکا کی جیت کا اسکور 5-7 اور 4-6 رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.