
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا کے لیے اچھی پلاننگ کریں تو مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
لاہور میں جیونیوز سے گفتگو میں عامر سہیل نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی پلاننگ بہت اچھی ہوتی ہے، ہم نے دیکھنا ہے کہ اچھی کرکٹ کیسے کھیلنی ہے اور جیتنا کیسے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آسڑیلیا کےخلاف اچھی پلاننگ کریں تو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ فاسٹ پچز نہیں بناسکتے تو پھر اسپنرز کے ساتھ جیتیں۔
سابق چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ اگر طویل منصوبہ بندی کرنی ہے تو فاسٹ بولرز کے ساتھ جیتنا پڑے گا۔
Comments are closed.