ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

آر آو الیکشن ایکٹ کی جانب داری کر رہے ہیں: حفیظ الدین

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے حلقہ این اے 249 سے امیدوار حفیظ الدین کا کہنا ہے کہ یہاں آر آو الیکشن ایکٹ کی جانب داری کر رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کر دی۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بائیکاٹ کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے امیدوار حفیظ الدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے بھی فارم 45 نہیں دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.