وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج گلہ کرنے کا نہیں بلکہ گلے ملنے کا دن ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آج یومِ عید خاص دن سے بڑھ کر اتحاد ویگانگت کا ایک خاص موقع ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کے یک قالب ہونے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے۔
شہباز شریف نے تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے ہر مسلمان کو عید کی دلی مبارکباد بھی پیش کی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شہباز شریف اورحمزہ شہباز نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔
Comments are closed.