best really free hookup sites hookup Longmeadow hookup Stafford CT casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 353 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15233 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی مجموعی اموات 7563 تھی۔ آج مزید 305 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 449308 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا اب تک6389577 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 468493 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 11378مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11330 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 219 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 218 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 11 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 353 نئے کیسز میں سے 68 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 27، کورنگی 17، ضلع جنوبی 11، وسطی اور غربی 6-6 اور ملیر سے ایک رپورٹ ہوا ہے۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 64، سانگھڑ 28، سجاول 24، جامشورو 23، شہید بینظیر آباد 21، ٹھٹھہ 19، میرپور خاص 17، ٹنڈو محمد خان 16، نوشہرو فیروز 16، تھر پارکر 16، دادو 14، عمر کوٹ 9، ٹنڈو الہیار 6، بدین 4، مٹیاری 4، لاڑکانہ 2، خیرپور 1 اور سکھر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.