hookup Mount Ephraim best hookup subredduts gay byu hookups hookup Colmar bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی تعریف

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں غیرملکی کمنٹیٹر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

دوران میچ نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر سائمن ڈول موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں کے بارے میں بات کر رہے تھے ایسے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سائمن ڈول نے بابر اعظم کو بہترین ٹاپ آرڈر بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بگ ون ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

خیال رہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.