بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا: امریکہ آبدوز ڈھونڈنے کے لیے فضائی مدد بھیج رہا ہے

انڈونیشین بحریہ کی آبدوز جنگی مشقوں کے دوران لاپتہ

انڈونیشیا کی آبدوز

،تصویر کا ذریعہANADOLU AGENCY/GETTY IMAGES

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق اس لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔

یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ملکوں کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

نقشہ

جرمن ساخت کی یہ آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ کے روز سے لاپتہ ہے۔

انڈونیشیا کی بحریہ کے ایڈمرل جولیس وڈجونو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ‘بحریہ تلاش کا کام کر رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس جگہ سمندر بہت گہرا ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق اس آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔

انڈونیشیا کی پانچ میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو سنہ 1970 کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد سنہ 2012 میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.