جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹر زونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

انٹر زونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ پشاور ریجن نے اپنے نام کرلی۔

خواتین کھلاڑیوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) ذکا اشرف کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے میچز تسلسل سے ہونے چاہیے۔

انٹر زونل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ شہید بےنظیر ویمن یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

فائنل میچ میں پشاور ریجن کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنوں ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔

خواتین کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے جامعات کی سطح پر کرکٹ اکیڈمیز کا قیام لائق تحسین ہے۔

چیمپئن شپ میں بنوں ریجن نے دوسری جبکہ مردان ریجن نے ملاکنڈ ریجن کو ایک رنز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تین روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے خواتین کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جامعات کی سطح پر کرکٹ اکیڈمیز کے قیام سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.