hookup Roosevelt New Jersey cd hookups in cochise county funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Cragsmoor New York edelman hookup free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیٹ ایکسپلورر کی قبر بنادی گئی

مائیکروسافٹ کی جانب سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بند کرنے کے اعلان کے بعد جہاں اس پر میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوا وہیں ایک صارف نے اس کی قبر ہی بنادی۔ 

کوریا سے تعلق رکھنے والے جونگ کی ینگ نامی سافٹ ویئر انجینیئر نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی قبر اور قطبہ بنایا۔ 

خیال رہے کہ رواں برس 15 جون کو مائیکروسافٹ نے اپنے سب سے پرانے انٹرنیٹ براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو ریٹائر کردیا تھا۔ 

جونگ کی ینگ نے اپنے پسندیدہ براؤزر کی علامتی یادگار بنانے کے لیے نہ صرف 330 ڈالر خرچ کیے بلکہ انہوں نے اس کی تعمیر میں ایک ماہ کا وقت بھی لگایا۔

اس شخص نے جو قطبہ بنوایا اس پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا لوگو نقش ہے، جبکہ ساتھ میں یہ بھی تحریر ہے کہ ’وہ دوسرے براؤزرز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا اچھا ٹول تھا۔‘

علاوہ ازیں قطبہ پر اس براؤزر کے لانچ سے لے کر ریٹائر ہونے تک کی تاریخ بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر سب سے پہلے ایک اضافی سروس (add-on) کے طور پر 27 سال پہلے 1995ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ونڈوز 95 خریدنے والے صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر مفت میں دیا جانے لگا تھا۔

تاہم حال ہی میں کمپنی نے اس براؤزر کو ختم کرنے کی وجہ صارفین کی طرف سے اس کا کم ہوتا استعمال بتائی تھی۔

2003ء میں 95 فیصد انٹرنیٹ صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے تھے لیکن بعد ازاں اس کا استعمال کم ہوتا چلا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.