بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جس کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر 11 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

مہنگے ڈالر نے ملک کا بیرونی قرض روپوں میں 2750 ارب روپے بڑھا دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.