اتوار13؍شعبان المعظم 1442ھ 28؍مارچ2021ء

امریکی سفیر کو فضل الرحمن نے کہا ہمارے جیسی خدمت کوئی نہیں کر سکتا، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ  یہ لوگ ذہنی طور پر غلام ہیں، یہ حکومت مانگنے امریکا کے پاس بھاگتےتھے، امریکی سفیر کو فضل الرحمن نے کہا جیسی ہم آپ کی خدمت کر سکتے ہیں ایسی کوئی نہیں کر سکتا۔

 سکھر میں پی ٹی آئی یو تھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا امریکی سفیرنے ان سے ڈیزل کا ذکر کیا تھا یا نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ  عمران خان اکیلے نیا پاکستان نہیں بنا سکتے، انہیں آپ کا ساتھ چاہیے، نوجوان لیڈرشپ ابھر کر سامنے آرہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں کابینہ میں بھی کہتا ہوں جذبے کا کوئی نعم البدل نہیں، نوجوانوں کو ہی پاکستان بنانا ہے اور چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلتے وقت عمران خان نے فیصلہ کیا کہ پورا ملک بند نہیں کرسکتے، ہمارے عوام غریب ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ حکمت عملی لوگوں کی صحت اور روزگار کو مدنظر رکھ کر بنانی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ممالک بھی لاک ڈاؤن زیادہ عرصہ نہیں چلاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.