طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ امریکا امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء یقینی بنائے۔
ملاعبدالغنی برادر نے امریکی عوام کے نام کھلےخط میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش ، امن معاہدے پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
خط کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ قطر میں سیاسی دفتر کھول کے افغان سیاسی حل کی جانب پہلا قدم اٹھایا ہے۔
ملاعبدالغنی برادر نے کہا کہ افغان عوام اسلامی حکومت اور امن و سلامتی کو انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ دوحا میں ہوئی امریکا طالبان ڈیل کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، امریکا امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ہم اسلامی قوانین کےتحت خواتین کےحقوق کا احترام کرتے ہیں۔
Comments are closed.