بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام کی بابر اعظم کی کار پر نظر، کھل کر اظہار بھی کردیا

پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق نے اپنے کپتان بابر اعظم کو انعام میں ملنے والی کار پر نظریں جمالیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کارٹون ماسک تھامے اپنی تصویر شیئر کی۔ 

اس تصویر پر جہاں ان کے مداح دلچسپ تبصروں میں مصروف تھے وہیں ساتھی کرکٹر امام الحق نے بھی اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا۔ 

امام نے صرف ری ٹوئٹ ہی نہیں کیا بلکہ انہوں نے اس پیغام میں بابر اعظم سے دلچسپ انداز میں مذاق بھی کیا۔

بابر کی تصویر پر امام نے لکھا  "صدقے۔ ویسے وہ کار کی چابی چھپا کر رکھنا مجھ سے، غائب نہ ہوجائے۔”

واضح رہے کہ بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ انہیں بطور انعام کار ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.