بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امام الحق نے ہاشم عاملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا دیا، امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

امام الحق سے قبل ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں،  کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔

امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

واضح رہے کہ بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔

اس تاریخی فتح کو امام الحق اور بابر اعظم نے اپنی سنچریوں کی بدولت یادگار بنایا جبکہ دونوں بالترتیب 106 اور 114 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.