بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات اور نازیبا ریمارکس کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیبا ریمارکس کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں کمیشن کے ممبران نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

معاون وکیل محمد زبیر نے عدالت کو بتایا کہ کل اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یوم سیاہ کشمیر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے، گزشتہ روز پہلے نوٹس کی سماعت تھی، اعظم سواتی کو 2 نوٹس دیئے گئے ہیں، انہیں ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا، جبکہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شو کاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کرتے ہیں۔

فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الزامات اورنازیبا…

الیکشن کمیشن کے حکام نے ہدایت کی کہ فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کریں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے جس کے بعد کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.