سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منحرف ارکان کا فیصلہ 18 مئی تک کرنے کا پابند ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 18 اپریل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 1 ماہ کے اندر اس حوالے سے فیصلہ دینے کا پابند ہے۔
سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق کے اندر 20 ارکان اسمبلی منحرف ہوئے، انہیں بےقصور قرار دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 26 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیا ہے، یہ لوگ 18 مئی تک ڈی سیٹ ہونے چاہئیں۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ارکان ڈی سیٹ نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے حمزہ شہباز کی نااہلی سامنے لانے کے بجائے گندم کا ملبہ بیورو کریسی پر ڈال دیا۔
سابق صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں آئینی بحران ہے، غیرقانونی وزیراعلیٰ ہے، ہم نے ایم پی ایز کے حوالے سے بھی فہرستیں بنالی گئیں۔
Comments are closed.