hookup Mansfield Center hookup Mount Ephraim is there a real hookup app hookup Middletown Delaware glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن، سندھ حکومت کے کنٹرول میں ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن، سندھ حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو دو فہرستیں ساتھ ساتھ چلا رہا ہے، حلقے بھی سندھ حکومت کی مرضی کے مطابق بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پُرامن بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن نے 8300 سروس بھی بند کردی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فوری اپنا قبلہ درست کرے، ایم کیو ایم ہمیشہ عوام کے حقوق پر سودا بازی کرتی ہے، گرین لائن کے لیے بسیں وفاقی حکومت نے دی ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی نے 35 سال جبر میں گزارے، اب جماعتِ اسلامی شہر کی قیادت کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رات بھر لوڈشیڈنگ سے جینا دوبھر ہوگیا ہے، کے الیکٹرک تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مافیا ہے، گورنر ہاؤس عرصے سے کے الیکٹرک کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.