بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الٹی گنتی شروع ہوچکی، حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا، پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر رضا ربانی، تاج حیدر اور دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت سنبھالنے اور مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، اُلٹی گنتی شروع ہو چکی، حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف ہونے والے مظاہرے کیے گئے، کراچی میں بھی مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا، ریگل چوک پر ہونے والے مظاہرے میں کارکنان وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر مظاہرے سے خطاب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت مزید رہی تو عوام کا پرسان حال نہ ہوگا۔

بنارس چوک پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ وزیرعظم اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکے، انہوں نے صرف یو ٹرن لئے ہیں۔

ملیر پریس کلب کے باہر احتجاج کے شرکاء سے سید قائم علی شاہ، لیاقت آباد میں صوبائی وزیر شہلارضا اور ضلع کورنگی میں تاج حیدرنے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آ چکے انہیں جانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.