بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقوام متحدہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرانے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی  قرارداد منظور کرلی۔

جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ پٹی پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مکمل تحقیقات کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کی گیا کہ اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جا رحیت کے دوران جنگی جرا ئم کی تحقیقات کےلیے قا ئم کیے جانے والے  کمیشن کا خیر مقدم کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے پاکستان نے درخواست دائر کی تھی، پاکستان  انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین  کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری سے 240 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد 11 روز سے جاری حملوں کا خاتمہ ہوا۔

 

You might also like

Comments are closed.