بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان صوبے بادغیس کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

افغانستان کے صوبے بادغیس کے شہر قلعہ نو کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نمازی جاں بحق  اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق آج دوپہر صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو کی مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں 3 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.