بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں قومی ترانہ سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی، یہ ٹیم یقیناً بڑی ٹیموں کے لیے متحدہ عرب امارات کے حالات میں کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران ان کے بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.