بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ASF کی 2 کارروائیاں، کٹنگ بورڈ اور بیگ میں چھپی منشیات برآمد

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر 2 کارروائیوں کے دوران بھاری مالیت کی منشیات برآمد کر لی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ریاض جانے والے مسافر سے 1 اعشاریہ 85 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ دوحہ جانے والے مسافر سے 2 اعشاریہ 198 کلو گرام حشیش برآمد کر لی۔

ملزم عادل خان نے بیگ کے اندر کچن کٹنگ بورڈ میں ہیروئن اور ملزم شان علی نے بیگ میں حشیش مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر سال 2021ء کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے کارروائیاں کیں۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی یہ کوششیں ناکام بنا دیں۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.