انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار 2 وکلاء کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے پولیس رپورٹ پر حکم جاری کرتے ہوئے ظفرعلی وڑائچ اور شعیب شیخ ایڈووکیٹ کی رہائی کے احکامات جاری کیے ۔
پولیس نے دونوں وکلاء کے بارے میں مقدمہ اخراج کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔
رپورٹ میں پولیس کا کہنا تھا کہ وکلاء ظفر وڑائچ اور شعیب شیخ کے خلاف شواہد نہیں، ان کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
Comments are closed.