
اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار خاتون وکیل کی ضمانت پر رہائی کا حکم سامنے آگیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے خاتون وکیل کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے خاتون وکیل نازیہ بی بی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت نے سابق صدر اسلام آباد بار نوید حیات ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.