بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد جرگے کے دوران میرے بیٹے پر فائرنگ کی گئی، نیئر بخاری

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے میں جرگے پر فائرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری کا بیان سامنے آگیا ہے۔

تھانہ کوہسار کے علاقے میں جرگے پر فائرنگ کے معاملے پر نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کا چند روز پہلے جھگڑا ہوا تھا، جس پر آج جرگہ ہورہا تھا۔

نیئر بخاری نے الزام عائد کیا کہ جھگڑے کے تصفیے کے لیے جس کے گھر پر جرگہ ہورہا تھا، اُس نے میرے بیٹے پر فائرنگ کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزم سے پستول چھیننے کے دوران باقی دو لوگ بھی زخمی ہوئے۔

اس سے قبل اطلاعات آئیں تھی کہ تھانہ کوہسار کے علاقے ای سیون میں منعقدہ جرگے میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق اسپتال لائے گئے 2 زخمیوں کے پاؤں میں گولیاں لگیں تھی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.