hookup Parsippany NJ mature hookup app 17 year old hookup pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کا بڑا ملزم گرفتار

کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز راولپنڈی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی۔

اعلامیے کے مطابق کسٹمزحکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے ملزم زاہد معراج کو دبئی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم زاہد معراج پر منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

کسٹمز حکام کے مطابق ملزم زاہد معراج کے خلاف سونے کی برآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

حکام کے مطابق ملزم اور اس کے 9 دیگرساتھیوں پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ملزم کا ایک اور ساتھی ہمایوں اکرم بھی اس سے پہلے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.