یوم پاکستان کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باعث آج اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن نہیں کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں ابھی تک 49 ہزار 645 افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ وفاق میں مجموعی طور پر 29 ہزار 558 ہیلتھ ورکرز اور سنیئر سیٹیزن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا کے مطابق ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 76 فیصد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ پمز میں ابھی تک 8 ہزار 524 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، آر ایچ سی ترلائی ویکسینیشن مرکز میں 4 ہزار 960 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ سی ڈی اسپتال میں 4 ہزار 149 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا بتانا ہے کہ فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 457 افراد کو جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 3 ہزار 293 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ڈی ایچ او ضعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکسینیشن مراکز ہیں۔
Comments are closed.