جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

اسرائیلی وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے ملتوی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے ملتوی کردیے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دورے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یواےای اور بحرین سے سفارتی تعلقات کے بعد نیتن یاہو کا یہ پہلا سرکاری دورہ شیڈول کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.