وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس ریکوری میں ناکام رہی، اس سال سندھ کو 80 ارب روپے کم ملے جس کی وجہ سے مالی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفوں پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، ضروری ہوا تو یہ آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے حکومت کیخلاف ایک آپشن ضرور ہے تاہم جب ضروری ہوگا، پیپلزپارٹی اسے استعمال کرے گی۔
مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو ٹیکس ریکوری میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال سندھ کو 80 ارب روپے کم ملے ہیں جس سے مالی مسائل کا سامنا ہے۔
Comments are closed.