وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ ریاست حکمرانی کا اخلاقی جواز کھودے تو ناجائز سہارے ڈھونڈے جاتے ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہمارے نبی کریمؐ نے فرمایا “ہم سے پہلے بہت سی قومیں تباہ ہوئیں، قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھا”۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.