
بھارتی شہر احمد آباد میں 2008ء میں ہوئے بم دھماکوں کےالزام میں49 ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کی خصوصی عدالت نے 26 جولائی 2008ء میں ہوئے بم دھماکوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں 38 ملزمان کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید کی سزا سنا ئی ہے۔
خصوصی عدالت نے گزشتہ ہفتے 49 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں 26 جولائی 2008ء کو ہوئےبم دھماکوں میں 56 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.