پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تعداد مکمل تھی، ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک ہمارا آئینی حق نہیں دیا جاتا تب تک دھرنا دیں گے، ابھی ابھی سپریم کورٹ جائیں گے کہ ہمارا عدم اعتماد کا ووٹ آج ہی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسپیکر نے غیرآئینی کام کیا، پاکستان کا آئین تڑوایا گیا، پاکستان کا آئین توڑنے کی سزا واضح ہے، آئین کےمطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہی ہونا ہے، اپنے وکلا کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے اور کہیں گے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی کرائے جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم اسمبلی کو تحلیل بھی نہیں کرسکتا، عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا، ہم نے اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہے۔
Comments are closed.