knoxville hookups hookup Suplee PA galaxy s10 stereo hookup edf8329we hookup Birmingham farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری نے اپنے چاہنے والوں کا شکوہ دور کردیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چاہنے والوں کا شکوہ دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں، اب آنا جانا رہے گا، میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔

زرداری ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ الحمداللّٰہ ہمیں پچاس فیصد کامیابی ملی ہے، حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ابھی ہمیں کے پی کے اور بلوچستان جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، ترقی اور بقاء کے لیے دعائیں کی گئیں۔ 

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.