بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دورہ افریقہ کے ملتوی کرنے کا بتایا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کے لیے اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.