جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسانیوں کی بہار کا موسم جلد آنے والا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم نے 4 سیاہ برسوں میں مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی تباہی کا چلہ کاٹا ہے، مہنگائی کی خزاں سے نجات اور آسانیوں کی بہار کا موسم جلد آنے والا ہے۔

لاہور میں چوہدری عابد رضا کی قیادت میں گجرات سے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آگئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پورا ملک متحد ہے، صنعت اور تجارت کا پہیہ چلے گا تو غریب کا چولہا بھی جلے گا۔

نواز شریف کے آنے سے غریبوں کی امیدیں پھر سے جاگ اٹھی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.