بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،شیری رحمان

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے، آرڈیننس کی مدت صرف 120 دن ہوتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سینیٹ میں واضح اکثریت ہے، پی ٹی آئی والوں نے سینیٹ میں منڈی لگائی ہوئی ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار تباہی مچا کر اب راہ فرار کی تلاش میں ہے، 120دن پر لاگو ہونے والا آرڈیننس ’اصلاحات‘ نہیں کہلاتا، آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا عمل ناقابل قبول ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی تحریک انصاف کے ارکان کو دی گئی، حکومت اپنے ہی ارکان سے بلیک میل ہو رہی ہے، اکثریت کھونے کے بعد حکومت کی کوئی ساکھ نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ویکسین اور وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہے، ملک کو کام نہ کرنے والی ووٹنگ مشین کی ضرورت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.