بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی T20 رینکنگ: حارث رؤف ٹاپ 20 بولرز میں آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹاپ 20 بولرز میں آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث رؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں حارث رؤف 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار کے بعد بہادر قوم کی مزید دُعاؤں کے منتظر ہیں۔

بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی رینکنگ بہتر کرکے 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب بیٹنگ میں بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے مگر ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم کردیا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ چارٹس میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور  آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.