آئی جی پنجاب نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے، پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عامر عبداللّٰہ خان نیازی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا، جبکہ جویریہ محمد جمیل کو ایس پی، پی ٹی ایس سرگودھا تعینات کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید ذیشان حیدر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید غضنفر علی شاہ کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کردیا گیا، جلیل عمران خان کو سی ٹی او ملتان تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شازیہ سرور کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور تعینات کردیا گیا، طارق محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کواٹرز ایس پی یو پنجاب تعینات کردیا گیا۔
Comments are closed.