انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے پولیس کی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران کے گھروں کا دورہ کیا۔
جرائم کے خلاف آپریشن 2012 کے دوران لیاری میں شہید ہونیوالے پولیس انسپکٹر فواد حیدر اور 2011 میں کلفٹن بم پلاسٹ میں شہید کانسٹیبل ممریز اقبال کے گھروں کا دورہ کیا اور دونوں شہداء کے ورثاء/خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سندھ پولیس کی جانب سے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش و بےمثال ہیں۔
میں اپنی اور پوری سندھ پولیس کی جانب سے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ سندھ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے وہ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں۔
Comments are closed.