بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ نسلوں کیلئے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کے لیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ہری پور میں بلین ٹری منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو کلائیمٹ چینج سے متاثر ہوئے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کی کھٹائی ہورہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز صوبہ خیبرپختونخوا سے کیا۔

عمران خان نے کہا کہ درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات  کم ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کےلیے بہترین پاکستان  چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ملک میں 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم کو ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے حوالے معاون خصوصی امین اسلم بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے پودا بھی لگایا۔

You might also like

Comments are closed.