بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات ہوئی، ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے، اچھی بات ہے بلاول اور آصف زرداری نے ہمارے مطالبات مانے ہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ  کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سے بھی اچھی ملاقات ہوئی تھی، نمبرز سے متعلق بھی بات ہوئی۔

عامر خان نے کہا کہ دو تین ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، آج کی میٹنگ بھی مشاورت کا حصہ ہے ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے شہر کے معاملات سے متعلق بھی نظر رکھنی ہے، ن لیگ ہو، پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی ہو ہمارے مطالبے اس طرح پورے نہیں کیے گئے۔

 رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارے مطالبے پوری کردیں پھر فیصلہ کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں، ہمارے ساتھ جو ایشوز ہیں وہ صوبے سے متعلق ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ مطالبات کی تحریری یقین دہانی کروائیں اور جن کا نفاذ ہوسکتا ہے فوری کروائیں، کنفیوژن ہے، کنفرم نمبرز کسی کے پاس نہیں مگر نیوٹریلیٹی کی بات نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.