بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر امجد سراج میمن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک بار پھر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا، ڈاکٹر لبنیٰ بیگ ایک بار پھر وائس چانسلر بننے سے رہ گئی ہیں۔

سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں نے تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کے نام کی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ 21 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جناح نے سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز لیے تھے جس کے بعد انہوں نے قانونی مشاورت بھی کی اور جمعرات کو ڈاکٹر امجد سراج میمن کے نام کی دوبارہ منظوری دی۔

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر جناح سندھ…

اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا تھا جس پر اوّل نمبر پر آنے والی ڈاکٹر لبنیٰ بیگ عدالت چلی گئیں۔

پہلے تو عدالت نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیا، بعدازاں 20 فروری کو وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سراج امجد میمن کی تقرری کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے سنیارٹی اور قابلیت کا معیار نظر انداز کیا اور اقرباء پروری کے خدشات پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکی۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ 30 یوم کے اندر شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے دوبارہ انٹرویوز کیے جائیں۔

واضح رہے کہ تلاش کمیٹی نے سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر لبنیٰ بیگ کو 70 نمبر دے کر پہلی، ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امجد سراج میمن کو 67 نمبر دے کر دوسری اور ڈاکٹر خواجہ مصطفیٰ قادری کو 48 نمبر دے کر تیسرے نمبر پر رکھا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ڈاکٹر سراج امجد میمن کے پاس اس وقت لیاری یونیورسٹی کے عہدے کا بھی چارج ہے۔

لیاری یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر اختر بلوچ کو 45 روز کے لیے جبری رخصت پر بھیج رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.