بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھوٹکی میں شوہر نے زہر دے کر بیوی کو چھت سے گرادیا

سندھ کے شہر گھوٹکی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زہر دے کر چھت سے گرا دیا، خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی، بھتیجی کی موت پر چچا نے بھی خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خاتون کی لاش کا پوسٹمارٹم کرنے پر لواحقین نے خاتون ڈاکٹر پر تشدد کیا۔

ملزمان کے قبضے سے ناقابل تردید ثبوت، شواہد اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق رونتی کے علاقے میں پیش آئے واقعہ کی متاثرہ خاتون کو ڈہرکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ چچا نے بھتیجی کی موت پر اسپتال میں موجود اسپرٹ پی لی، جس سے وہ بھی انتقال کر گیا۔

خاتون کے پوسٹمارٹم کرنے پر لواحقین نے احتجاج کیا، لیڈی ڈاکٹر شکیلہ ماجد کے مطابق لواحقین نے اُن پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے معاملے کاجائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.