بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ازخود نوٹس لینے کے اختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس لینے کے اختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بینچ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں۔ 

عدالت عظمیٰ نے پریس ایسوسی ایشن کی درخواست پر جسٹس فائز عیسیٰ کا لیا گیا ازخود نوٹس واپس لے لیا۔ 

اسلام آباد عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ نے صحافیوں کے…

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بینچ چیف جسٹس کو نوٹس لینے کی سفارش کر سکتا ہے، سوموٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لینے کے اصول بھی وضع کردیے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بینچز کی جانب سے لیے گئے تمام نوٹسز پر سماعت معمول کے مطابق ہوگی، بینچز کے نوٹسز پر سماعت چیف جسٹس کے تشکیل کردہ بینچ ہی کریں گے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ کوئی بینچ ازخود کسی کو طلب کر سکتا ہے نہ رپورٹ منگوا سکتا ہے، ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کرنے کے لیے چیف جسٹس کی منظوری لازمی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اس فیصلے میں یہ بھی کہا کہ بینچ یا کسی جج کا از خود نوٹس لینا عدالتی معاملات میں بگاڑ کا باعث بنے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.