بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کی روس کے مزید 59 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں

یوکرین پر روسی کے حملے کے خلاف برطانیہ نے روس کے مزید 59 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں۔

یوکرین نے بحیرہ ازوف میں روسی بحریہ کا جہاز تباہ…

برطانوی حکومت کے مطابق روس کے 33 افراد اور 26 کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔پابندیوں میں روس کی ریلوے اور دفاعی کمپنیاں شامل ہیں، نئی پابندیوں میں بیلاروس سے تعلق رکھنے والی چھ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کی ناکامی یقینی بنانے کے لیے روسی معیشت پر دباؤ جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.